خیبر پختونخوا : پاک فوج کیجانب سے شانگلہ، غذر میں بحالی کی کارروائیاں جاری

خیبر پختونخوا : پاک فوج کیجانب سے شانگلہ، غذر میں بحالی کی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ شانگلہ ، غذر کے علاقوں میں بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پاک آرمی کی جانب سے  شروع کیا گیا فلَڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج نےسیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر دور دراز کے علاقے رجشم میں پھنسے سیلاب زدگان کی مدد کی  پاک فوج اور عائشہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ خاندانوں کیلئےمیڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا۔

 رجشم اور آس پاس کے علاقے میں متاثرین  کو راشن پہنچایا گیا جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرین کا طبی معائنہ کیا ، پاک فوج نے تباہ شدہ پل اور راستے کے نقصان کا بھی جائزہ لیا۔

پاک فوج نے باغ نسیم آباد میں سیلاب سے متاثرہ سکول میں امدادی کارروائیاں کیں ، پاک فوج متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب،کے پی ،آزاد کشمیر میں طوفانی بارش سے 10افراد جاں بحق ، نشیبی علاقے زیرآب

ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی فوری امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، ضلع غذر میں گلیشئر برسٹ کے نتیجے میں شدید سیلاب سے مقامی آبادی کو مشکلات سامنا کرنا پڑا ۔

آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر ایف سی این اے نے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور میڈیکل کیمپس قائم کیے، اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے تھالی داس اور روشن نامہ گاؤں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے، ان میڈیکل کیمپس میں اب تک 600 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کیے گئے۔

پاک فوج کے جوان نہ صرف ریلیف فراہم کر رہے ہیں بلکہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے بھی دن رات کوشاں ہیں، علاقے کے عوام نے پاک فوج کی اس فوری اور عملی مدد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ، پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *