بلندیوں پر پاکستان کا پرچم، کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی

بلندیوں پر پاکستان کا پرچم، کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی

خیبرپختونخوا حکومت کی سرپرستی میں دو کوہ پیماؤں نے تریچ میر چوٹی سر کر لی ہے ۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تریچ میر کی 75 ویں پلاٹینیم جوبلی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری سطح پر منعقدہ سمٹ میں دو کوہ پیماؤں نے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع اس بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیم میں شامل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں سرباز خان اور عابد بیگ نے سات ہزار 708 میٹر بلند چوٹی سر کی۔

 ٹیم میں شامل دیگر پانچ کوہ پیما بلندی پر گئے، لیکن چوٹی سر نہ کر سکے۔ ان میں ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی عمر خان، ڈاکٹر نوید اقبال، میجر محمد عاطف، شمس القمر اور اکمل نوید شامل تھے۔

ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ترچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے اقدام اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کیجانب سے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے پاکستانی کوہ پیماؤں کو ترچ میر چوٹی سر کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی ، حکومت خیبرپختونخوا نے کوہ پیماؤں کیلئے دو سال کی رائیلٹی فیس بھی معاف کی ہے۔

اس موقع پر کوہ پیماء سرباز خان  کاکہنا تھا کہ تریچ میر چوٹی سر کرنے کا خواب خیبرپختونخوا حکومت کی بلدولت تکمیل تک پہنچا، خیبرپختونخوا حکومت نے تریچ میر اور چترال کی جانب بڑھایا، تین پہاڑی سلسلے ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کی بلندترین چوٹیاں سرکرنے کا خواب پوراہوا، تریچ میر چوٹی کیساتھ دیگر کئی چوٹیاں موجود ہیں جو مستقبل میں ایڈونچر ٹورازم کا فروغ کا باعث بنے گی ۔

ان کاکہنا تھا کہ تھری سمٹ کے نام سے اب دنیا سے پورٹرز پاکستان اور خصوصاً چترال کا رخ کرینگے۔

ہندوکش جنوبی و وسطی ایشیا کے پہاڑوں پر مشتمل پہاڑی سلسلہ ہے جو پاکستان، افغانستان اور تاجکستان تک پھیلا ہوا ہے ، ضلع چترال میں موجود تریچ میر ہندوکش پہاڑی سلسلے میں سب سے بلند چوٹی ہے، جسے سب سے پہلے پروفیسر اربی نائس کی سربراہی میں 1950 میں ناروے کے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے سر کیا تھا۔

اس سے قبل 1928،1935,1939 اور 1949 میں اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے رواں برس جون میں 75ویں پلاٹینیئم جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کوہ پیماؤں کو تریچ میر چوٹی سر کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *