صوبہ سندھ کے شہریوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ اب موٹر سائیکل اور تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں حکومت کی بجائے مالکان کی ذاتی ملکیت تصور کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ ایکسائز کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ نیا قانون لاگو ہوگا۔
اس نظام کے تحت نمبر پلیٹیں اب براہِ راست قومی شناختی کارڈ سے منسلک کر دی جائیں گی،محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق جب کوئی شہری اپنی گاڑی فروخت کرے گا تو وہ اپنی نمبر پلیٹ اتار کر اپنے پاس رکھے گا، کیونکہ پلیٹ اس کے شناختی کارڈ سے منسلک ہوگی۔