بیرون ملک تعلیم کے لیے ’ آئلٹس‘ ٹیسٹ شیڈول، نئی فیسوں کا بھی اعلان

بیرون ملک تعلیم کے لیے ’ آئلٹس‘ ٹیسٹ شیڈول، نئی فیسوں کا بھی اعلان

برٹش کونسل نے ستمبر 2025 کے لیے لاہور اور ملتان میں انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم ( IELTS ) ٹیسٹ شیڈول اور نئی فیسوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک پاکستانیوں کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے بے نقاب، 56 سیاستدانوں سمیت 58 ہزار افراد کی تحقیقات جاری

برٹش کونسل نے ستمبر 2025 کے لیے لاہور اور ملتان میں انٹرنیشنل انگلش لینگوئج ٹیسٹنگ سسٹم  کے امتحانات کا باقاعدہ شیڈول اور نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے، جو بیرون ملک تعلیم، ملازمت یا امیگریشن کے خواہشمند طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

’آئلٹس‘ ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹیسٹ ہے، جو انگلش زبان میں مہارت ثابت کرنے کے لیے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں، آجروں اور امیگریشن اداروں کی جانب سے خاص طور پر برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں جانے کے لیے لازمی قرار دیاجاتا ہے ۔

لاہور میں امتحانات کا شیڈول اور فیسیں – ستمبر 2025

آئلٹس اکیڈمک (کمپیوٹر بیسڈ): 1 ستمبر – 67,100 روپے

آئلٹس جنرل ٹریننگ (کمپیوٹر بیسڈ): 1 ستمبر – 67,100 روپے

آئلٹس برائے ’یو کے وی آئی‘ اکیڈمک (کمپیوٹر بیسڈ): 2 ستمبر – 60,500 روپے

آئلٹس برائے’یو کے وی آئی‘جنرل ٹریننگ (کمپیوٹر بیسڈ): 2 ستمبر – 60,500 روپے

آئلٹس برائے ’یو کے وی آئی‘ لائف اسکلز A1: 11 ستمبر – 46,700 روپے

ملتان میں امتحانات کا شیڈول اور فیسیں – ستمبر 2025

آئلٹس اکیڈمک (کمپیوٹر بیسڈ): 6 ستمبر – 67,100 روپے

آئلٹس جنرل ٹریننگ (کمپیوٹر بیسڈ): 6 ستمبر – 67,100 روپے

آئلٹس برائے ’یو کے وی آئی‘ اکیڈمک (کمپیوٹر بیسڈ): 7 ستمبر – 60,500 روپے

آئلٹس برائے ’یو کے وی آئی‘ جنرل ٹریننگ (کمپیوٹر بیسڈ): 7 ستمبر – 60,500 روپے

برٹش کونسل کی جانب سے شیڈول کا بروقت اجرا امیدواروں کو اپنی منصوبہ بندی پہلے سے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ چونکہ ہر سال بڑی تعداد میں طلبا اور پروفیشنلز بیرون ملک مواقع حاصل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، اس لیے جلد از جلد رجسٹریشن کروانا بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں:ورلڈ بینک کی جانب سے طلبا، طالبات اور اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

مزید معلومات یا رجسٹریشن کے لیے امیدوار برٹش کونسل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا قریبی برٹش کونسل آفس سے رابطہ کریں۔

Related Articles