سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم،پنجاب رینجرز کا ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری

سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم،پنجاب رینجرز کا ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری

پنجاب رینجرز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کے لیے ہنگامی ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے،  رینجرز کے جوان دیگر اداروں کے ہمراہ سرحدی علاقوں میں دن رات سرگرم عمل ہیں تاکہ متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد خاندانوں کو سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا،ریسکیو آپریشن کے دوران نہ صرف خواتین، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا بلکہ ان کا مال اسباب بھی بحفاظت منتقل کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج کی غذر میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں جاری

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور مقامی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

  پنجاب رینجرز کے جوان ہر وقت امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں اور عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ریلیف کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل امداد، خوراک اور ضروری سامان کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

علاقے کے عوام نے رینجرز کی اس بروقت اور عملی مدد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج اور رینجرز ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *