پنجاب حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا ہے جس کا اطلاق ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر کیا گیا ہے
گھروں پر ٹیکس کی شرح
شہری علاقوں میں پانچ مرلہ مکان پر 300 روپے جبکہ دیہات میں 200 روپے ماہانہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے
شہروں میں پانچ سے دس مرلہ گھروں پر 500 روپے دس مرلہ سے ایک کینال تک ایک ہزار روپے دو سے چار کینال گھروں پر دو ہزار روپے جبکہ چار کینال سے بڑے گھروں پر پانچ ہزار روپے کوڑا ٹیکس عائد ہوگا
دیہی علاقوں میں دو کینال سے زائد گھروں پر 400 روپے ٹیکس لیا جائے گا
دکانوں اور دفاتر پر ٹیکس
شہری علاقوں میں چھوٹی دکانوں پر 500 روپے ،درمیانے درجے کی دکانوں پر ایک ہزار روپے جبکہ بڑے تجارتی مراکز پر تین ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے
دیہات میں چھوٹی دکانوں پر 300 روپے درمیانی دکانوں پر 700 روپے جبکہ بڑے کاروباری مراکز سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ٹیکس کے بل جاری کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جن کی تقسیم اور وصولی اس کی ریونیو اور آپریشنل ٹیم انجام دے گی

