سندھ حکومت نے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 55 سال کی عمر سے پہلے ریٹائرمنٹ پر پنشن میں کمی کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں کمی کی جائے گی۔55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر پنشن کی رقم میں 10 فیصد،جبکہ 56 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر 8 فیصد کمی ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے تباہ کیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا