امریکی صدر ٹرمپ کی چین کو مقناطیس فراہم نہ کرنے پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ کی چین کو مقناطیس فراہم نہ کرنے پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقناطیس فراہم نہ کرنےکی صورت میں چین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنےکی دھمکی دیدی۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ چین نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہیں کیے تو ہمیں ان پر 200 فیصد ٹیرف لگانا پڑےگا۔ انہوں نےکہاکہ ہمارے پاس ٹیرف کی طاقت ہے اور اگر ہم 100 یا 200 فیصد ٹیرف لگا دیں تو چین سے کوئی کاروبار نہیں ہوگا، اگر ایسا کرنا پڑا تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ اس طرح کے بھاری محصولات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات ختم ہونےکے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ مقناطیس کے معاملے پر امریکا کے پاس بھی طاقت ہے اور چین کے پاس بھی، تاہم امریکا کے پاس ایسے آپشنز ہیں جسے استعمال کرنے سے چین تباہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:کیا ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کی نامزدگی سے ہٹا دیا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کی 90 فیصد میگنیٹ مارکیٹ چین کے پاس ہے جو سیمی کنڈکٹر چپس سمیت جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فونز جیسی مصنوعات میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔

اپریل میں چین نے جوابی اقدام کے طور پر متعدد نایاب معدنیات اور میگنیٹس کو اپنی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *