ہلک ہوگن کی موت طبی غفلت یا کچھ اور؟ تحقیقات نے نیا رُخ اختیار کرلیا

ہلک ہوگن کی موت طبی غفلت یا کچھ اور؟ تحقیقات نے نیا رُخ اختیار کرلیا

ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار ہلک ہوگن کی اچانک موت سے متعلق تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

 71 سالہ ہلک ہوگن 24 جولائی کو فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی موت کا سبب طبی غفلت ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شبہ ہے کہ ہلک ہوگن کی موت حالیہ سرجری کے نتیجے میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے، ایک آکیوپیشنل تھراپسٹ، جو ان کی موت کے وقت گھر پر موجود تھے انہوں نے پولیس کو بتایا کہ سرجری کے دوران ان کی فرینک نرو (Phrenic Nerve) کٹ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ رگ دماغ سے پھیپھڑوں تک سگنلز پہنچاتی ہے تاکہ انسان سانس لے سکے، اس رگ کو نقصان پہنچنے کی صورت میں مریض کے لیے سانس لینا نہایت دشوار یا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ہوگن کی اہلیہ اسکائی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر کی فرینک نرو سرجری کے دوران متاثر ہوئی، یک اور متنازعہ نکتہ وہ تشخیص ہے جو ہلک ہوگن کی موت کے بعد سامنے آئی، یعنی کرونک لیمفوسائٹک لیوکیمیا (CLL)، جس کا ذکر ان کے طبی ریکارڈز میں کیا گیا۔

بروک ہوگن نے اس کی سختی سے تردید کرتے کہا کہ وہ اپنے والد کے پچھلی سرجریز کے دوران کیے جانے والے خون کے ٹیسٹ قریب سے دیکھتی رہی ہیں، لیکن انہیں کبھی بھی اس بیماری کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن انتقال کر گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ خاندان میں کینسر کی کوئی تاریخ موجود نہیں اور سوال اٹھایا کہ اتنی سنگین بیماری کو ڈاکٹرز اور ماہرین کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔

 پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ہلک ہوگن کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، کیس کی نوعیت کے باعث مختلف گواہوں سے بیانات اور طبی ریکارڈز حاصل کیے جا رہے ہیں۔

ہلک ہوگن کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیا، کئی افراد نے اس واقعے کو قتل جبکہ بعض نے سرجری کرنے والے ڈاکٹرز کی قابلیت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، اُن کی پیدائش 11 اگست 1953 کو آگسٹا، جارجیا میں ہوئی، وہ جلد ہی اپنے خاندان کے ساتھ فلوریڈا منتقل ہو گئےتھے، ہلک ہوگن 1970 کی دہائی میں فلوریڈا کی ریسلنگ دنیا کی طرف مائل ہوئے۔

کہا جاتا ہے کہ ان کے پہلے کوچ نے انہیں کاروبار سے روکنے کے لیے ٹریننگ کے دوران ان کی ٹانگ توڑ دی، لیکن وہ باز نہ آئے، انہوں نے ویٹ لفٹنگ اور انابولک اسٹیرائیڈز سے جسم بنایا اور اپنے بازوؤں کو 24 انچ کے اژدھے کہنے لگے۔

انہیں ’ہلک‘ کا لقب ٹی وی کے مشہور کامک کردار سے مشابہت کی وجہ سے ملا، جبکہ ’ہوگن‘ کا نام ڈبلیو ڈبلیو ای کے بانی ونس مکموہن سینئر نے انہیں آئرش پہچان دینے کے لیے دیا تھا۔

ان کی فلم راکی تھری میں تھنڈر لپس کے طور پر موجودگی نے انہیں مین اسٹریم پر شہرت دی، 1984 میں ڈبلیو ڈبلیو ایف واپسی پر انہوں نے آئرن شیک کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن شپ جیتی، جس پر وہ چار سال تک براجمان رہے۔

انہوں نے اسپورٹس الیسٹریٹڈ میگزین کے سرورق پر جگہ پائی اور مشہور شخصیات جیسے مسٹر ٹی، کے ساتھ بھی کام کیا، ریسلمینیا جیسے پی پی وی ایونٹس ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کامیابی کا مرکز بنے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *