واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

مقبول میسجنگ پیلٹ فارم واٹس ایپ نے آئی فون استعمال کرنے والے اپنے صارفین کیلیے اسٹیٹس سے متعلق زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

 کے مطابق واٹس ایپ آئی فون صارفین کیلیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کر رہا ہے جس کی مدد سے وہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو تیز اور بغیر کسی رکاوٹ کے کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ ایپ سٹور پر ورژن 25.22.83 پر دستیاب ہے جس میں (My Status) کا شارٹ کٹ واضح ہے۔ صارفین اب پلیٹ فارم کھولے بغیر تصاویر یا ویڈیوز اسٹیٹس پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

اس سے قبل ایپ سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کیلیے کئی مراحل کی طے کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔

آئی فون صارفین شیئر مینو سے (My Status) بٹن کو منتخب کر کے فوری طور پر اپنے منتخب کردہ میڈیا کو پلیٹ فارم کے سٹیٹس ایڈیٹر کو بھیج سکتے ہیں۔

اگر کوئی کسی دوسرے ایپلی کیشن میں تصویر یا ویڈیو بناتا ہے اور اسے فوری طور پر شیئر کرنا چاہتا ہے تو وہ اب رکاوٹ کے بغیر ایسا کرنے کا اہل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک پرجوئے کی ترغیب دینے پر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، مقدمہ درج

یہ نیا فیچر فی الحال کچھ آئی فون صارفین کیلیے دستیاب ہے۔ اگر آپ بھی آئی او ایس یوزر ہیں اور ابھی تک یہ فیچر حاصل نہیں کیا تو آپ اسے آنے والے ہفتوں میں ایک نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ حاصل کر لیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *