وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد ڈیجیٹل کے بیوروچیف(لندن ) اظہر جاویدکی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد ڈیجیٹل  کے بیوروچیف(لندن ) اظہر جاویدکی ملاقات

آزاد ڈیجیٹل کے بیوروچیف لندن اظہر جاوید اور جیو نیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

اظہر جاوید کے مطابق حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو وی آئی پی کا درجہ دینے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور سہولیات کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں کیے گئے بیشتر اعلانات پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں پرعزم پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *