انجینئرمحمد علی مرزا سے متعلق اہم خبر آگئی

انجینئرمحمد علی مرزا سے متعلق اہم خبر آگئی

جہلم میں معروف یوٹیوبر اور مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایک شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر قائم کیا گیا، جس میں پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-سی کا اطلاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی مرزا کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تھری ایم پی او کے تحت انہیں نظربند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ کے پیشِ نظر مرزا صاحب کی اکیڈمی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کی رہائشگاہ اور اکیڈمی کے باہر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles