پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیشِ نظر ہنگامی صورتحال، 6 اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی

پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیشِ نظر ہنگامی صورتحال، 6 اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی

پنجاب حکومت نے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شدید سیلابی صورتحال کے باعث صوبے کے 6 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا۔ پنجاب حکومت نے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سول انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کرلی۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلےہی مصروف ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔ مراسلے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع نارووال اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں سوا دو لاکھ کیوسک پانی کے اخراج نے وسیع علاقے کو زیرِ آب کر دیا ہے جبکہ نالہ ڈیک میں بھی شدید طغیانی جاری ہے۔

احسن اقبال کے مطابق ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، تاہم سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج سے بھی معاونت طلب کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میری تمام عوام سے اپیل ہے کہ وہ چوکس رہیں، غیر ضروری خطرہ مول نہ لیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ میں خود بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نارووال آ رہا ہوں۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ منگل کو گجرات ، سیالکوٹ ،جہلم، نارووال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *