چمن میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب ملز آٹے کے 100 کلو تھیلے کی قیمت اب 2000 روپے اضافے سے 8900 روپے ہو گئی ہے،اسی طرح مقامی فلور ملوں پر 7,200 روپے میں دستیاب 100 کلو باریک آٹا اب 9,150 روپے میں دستیاب ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مل مالکان سندھ پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور دیگر وجوہات کو جواز بنا کر گندم کی قیمت میں اضافہ کر رہے ہیں۔
فلور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوسط قیمت میں اضافے کا رجحان صرف چمن تک محدود نہیں بلکہ صوبے بھر میں ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اگست کے آخر تک آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 1850 روپے کا ہوگیا۔