پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر عہدے سے مستعفی

جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی اے سی اور انرجی کمیٹی سے استعفیٰ عمران خان کی ہدایت پر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے سہیل سلطان نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سہیل سلطان لا اینڈ جسٹس، واٹر ریسورسز اور سیفران کمیٹی سے مستعفی ہوئے ہیں اور اپنے استعفے پارٹی کو جمع کرا دیے ہیں۔

چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر اراکین کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں، جبکہ اراکین اسمبلی اسپیکر کو بھی اپنے استعفے ارسال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *