ڈسکہ میں پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر

ڈسکہ میں پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری بڑی تعداد میں پانی میں پھنس گئی تاہم پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ پاک فوج کے مطابق اب تک سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی ہم پر مشکل وقت آیا، پاک فوج نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہم اس کے شکرگزار ہیں‘‘۔

ایک سکھ شہری نے کہا، ’’میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر فیلڈ مارشل صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بابا گورونانک کی مقدس کتاب، جو ڈسکہ میں موجود تھی، اس کے تحفظ کے لیے ہیلی کاپٹر تک بھجوایا گیا اور کتاب محفوظ رہی۔

انہوں نے بھارت کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت نے رات کے اندھیرے میں پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کی، اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان نے جنگ میں بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور گردوارہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی میں ڈوب گیا، سکھ برادری میں شدید تشویش

سکھ برادری کے ایک اور شہری نے کہا، ’’میں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاک فوج کے فوری آپریشن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، میں ان کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *