جھنگ شورکوٹ میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا!تریموں ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی

جھنگ شورکوٹ میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا!تریموں ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی

اسلام آباد (اعتزاز حسن) جھنگ میں دریائے چناب پر واقع  تریموں ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جس سے جھنگ اور شورکوٹ میں سیلاب کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ جھنگ کی جانب سے تریموں ہیڈ ورکس پر سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 22 سرکاری سکولز کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے سیلابئ خطرات کے پیش نظر عوام کو فوری طور پر
محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا رہی ہیں۔

جھنگ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احمد پور سیال، اٹھارہ ہزاری، جھنگ اور شورکوٹ میں ریلیف کیمپ قائم کیئے گئے ہیں اورڈپٹی کمشنر جھنگ کی جانب سے انخلا کا عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلابی صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے اورعلاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *