دریائے راوی میں پانی کی سطع مسلسل بلند ، شاہدرہ میں ہنگامی سائرن بج گئے

دریائے راوی میں پانی کی سطع مسلسل بلند ،  شاہدرہ میں ہنگامی سائرن بج گئے

دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے ہنگامی سائرن بجا دیئے گئے اور عوام کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سےہنگامئ سائرن بچا کو عوام کو محتاط رہنے کی استدعا کرتے ہوئے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں دریائے راوی کے پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے اور 2 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان طاہر کیا جا رہا ہے۔

دریائے راوی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور محکمہ موسمیات و ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے شاہدرہ کے مقام پر آج رات 2 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ صورتحال 1988 کے بعد سب سے شدید سیلابی خطرہ قرار دی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا کے مطابق جیسر کے مقام پر دریائے راوی میں بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جو رات گئے لاہور کے شاہدرہ کے علاقے سے گزرے گا۔ انتظامیہ کے مطابق نشیبی آبادیوں اور دریائی کناروں کے قریب بستیوں میں سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ شاہدرہ، موٹروے-2 کے گردونواح اور قریبی بستیاں سب سے زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں۔

ریلیف آپریشن کے لیے فوج، رینجرز، ریسکیو 1122 اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں ہنگامی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ نچلی آبادیوں میں انخلا کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔  محکمہ موسمیات نے عوام کو دریائی کناروں اور نشیبی علاقوں سے فوری انخلا کرنے کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے نہایت نازک ہیں۔

مزید پڑھیں: جھنگ شورکوٹ میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا!تریموں ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی

کمشنر لاہور نے کہا کہ پوری لاہور انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے اور ریلیف اور میڈیکل کمپیس فعال کر دیئے گئے ہیں ، کمشنر لاور ڈویژن نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اورممکنہ سیلاب والے علاقوں سے مکنیوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ اس وقت راوی میں پانی کا بہاو ایک لاکھ تین ہزار کیوسک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت تک راوی کے بیڈ سے انخلاء مکمل ہے۔قریبی علاقوں سے انخلاء جاری ہے انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال انڈر کنٹرول ہے۔تمام ادارے مکمل متحرک اور موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے راوی میں ہیڈ سلیمانکی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اوربلوکی کےمقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک ہے۔ اس کیساتھ ساتھ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ آج صبح نو دس بجے راوی سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا بہاو ہونے کا امکان ہے۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ دریائے راوی کی گنجائش 2لاکھ 50ہزار کیوسک ہے اورضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے۔ہائی الرٹ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راوی کے قریبی علاقوں سے 5سو سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔کمشنر لاہور

editor

Related Articles