افغانستان کے صوبوں خوست اور ننگرہار میں نور ولی اور گل بہادر گروپوں کے درمیان 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب شدید جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں گروپوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگرد گروپوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں 16 دہشتگرد ہلاک اور تقریباً 32 زخمی ہوئے ہیں۔ ننگرہار میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے، چھڑپ میں ہلاک ہونے والا کمانڈر اسلحہ اور بارودی مواد فراہم کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا تھا۔ اس کے علاوہ بہار غنی خیل، کاشف، ابو زر اور عبیدہ خراسانی بھی ننگرہار میں مارے گئے۔
خوست میں ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اختر گل عرف حسینی شامل ہے، جو تیسرے درجے کا کمانڈر تھا، جبکہ قاری جلال، ایم عالم اور زیارت گل بھی جھڑپ میں مارے گئے۔ مزید ہلاک شدگان کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔