اسلام آباد (اعتزاز حسن) دریائے راوی کا سیلابی ریلہ گزشتہ رات لاہور میں چوہنگ کے رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا تاہم ضلعی انتظامیہ کئ بروقت کاروائی سے شہریوں کو بروقت علاقے سے انخلا کروایا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابا گزشتہ رات دریائے راوی کا سیلابی ریلہ گزشتہ رات لاہور میں چوہنگ کے رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا تاہم ضلعی انتظامیہ کئ بروقت کاروائی سے شہریوں کو بروقت علاقے سے انخلا کروایا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
لاہور میں سیلابی صورتحال انتہائی المناک ہے جہاں چوہنگ اور اس سے متصل رہایشی علاقوں میں 10 ہزار مکان ڈوب سیلابی پانی میں ڈوب گئے، لوگوں کو زبردستی باہر نکالا گیا اور متاثرہ علاقوں میں 98 فیصد لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
لاہور کے علاقہ چوہنگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
بچوں اور فیملی کیساتھ رات فُٹ پاتھ پر گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ پانی اس قدر تیزی سے آیا کہ موقع ہی نہیں ملا، پانی کی سپیڈ تیز تھی، سب کچھ چھوڑ کر آگئے، کپڑے اُٹھانے کا موقع ہی نہ ملا، شہریوں نے انتظامیہ نے مدد کی فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس آج کچھ بھی نہیں ہے ۔
متاثرہ لوگوں میں سے ایک بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ زمین، جانور، گھر پانی میں ڈوب گئے، بڑی مشکل سے جان بچائی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجودہیں اور ریکسکیو ، آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ۔