ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلابئ ریلا آج چنیوٹ اور جھنگ سے گزر رہا ہے اور 8 لاکھ کیوسک سیلابی ریلے سے جھنگ کا تاریخی ریواز برج (چنڈ پل) ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ آج جھنگ سے 8-9لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ جھنگ میں ہیڈ تریموں ہیڈ ورکس سے گزرے گا جس سے جھنگ میں تاریخی پ ریواز برج ( چنڈ پل) کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریواز برج کی صلاحیت 6 لاکھ کیوسک کی ہے اور اس زیادہ اگر گزرتا ہے تو تاریخی پل کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہیڈ تریوں کے مقام پر سیلابی ریلا 9 لاکھ کیوسک ہوا تو حفاظتی بند توڑ کر شہر کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔
دریائے ستلج اور راوی میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلابئ پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک تک ہے جس سے ارد گرد کئ بستیوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
راوی کا پانی میں لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں گھروں میں داخل ہو چکا ہے اور پولیس اور ریسکیو کے ادارے متحرک انداز میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔