اسلام آباد (اعتزاز حسن) کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
محکمہ انتظامیہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مل فتیانہ کے مقام پر تقریباً دو لاکھ کیوسک تک پانی پہنچنے کا خدشہ ہے۔
فی الحال وہاں سے 45 سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، لیکن پانی کے بہاؤ اور رفتار میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس سے صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔
سیلابی پانی قریبی دیہات میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے 26 دیہات میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے اور لوگوں کو انخلاء کے احکامات دے دیے ہیں۔