محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
آج سے 2 ستمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں اسی طرح وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست تک بادل برسنے کا امکان ہے، جن میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع، جن میں اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں میں 30 اور 31 اگست کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔