نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

نادرا  نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔

نادرا نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے ذریعے اپنے مسائل کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔

 نائیکوپ کی تجدید کروانی ہو یا پھر آپ کا کارڈ گم ہوگیا ہے یا پھر نائیکوپ کو کینسل کروانا ہے نادرا کی ٹیم برطانیہ میں  مختلف علاقوں میں موجود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

مانچسٹر میں علاقے بلیک برن میں 30 اگست بروز ہفتے کو  صبح 10 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔

 بریڈ فورڈ کے علاقے شیفیلڈ میں بھی 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن ٹیم موجود ہوگی۔

قبل ازیں ترجمان  نادرا کے ایپ پردرخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی نئی سہولت متعارف کرا دی،  شہری اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے اس فیچر کا استعمال نہایت آسان ہے،پاک آئی ڈی پر دستیاب سہولیات کی بدولت اب شہریوں کو نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *