راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول د ئیے گئے، قریبی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول د ئیے گئے، قریبی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول د ئیے ،ترجمان کے مطابق جب ڈیم میں پانی کی مقدار 1751 فٹ تک پہنچی تو اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ عمل تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہے گا اور اسپیل ویز اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک نہ آ جائے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا پانی روکنے کا ڈرامہ بے نقاب ، بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے
پانی چھوڑنے سے قبل حفاظتی سائرن بھی بجائے گئے،این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آئے گی، اس لیے قریبی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ تیز بہاؤ کے دوران نالہ یا اس پر قائم عارضی پلوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *