بھارت میں ’یامنا ندی‘  کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا، نئی دہلی میں سیلاب کا خطرہ،  ہائی الرٹ جاری

بھارت میں ’یامنا ندی‘  کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا، نئی دہلی میں سیلاب کا خطرہ،  ہائی الرٹ جاری

بھارت میں یامنا ندی میں پانی کی سطح دہلی کے پرانے ریلوے پل پر ہفتہ کی صبح 9 بجے 205.22 میٹر تک پہنچ گئی، جو کہ خطرے کے سرکاری نشان 205.33 میٹر سے صرف 11 سینٹی میٹر کم ہے۔ حکام نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت جاری، مودی سرکار نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑا، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خطرہ

مرکزی فلڈ کنٹرول روم کے ایک اہلکار کے مطابق، پانی کی سطح میں اضافہ بنیادی طور پر ہتھنی کنڈ اور وزیرآباد بیراجوں سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح تک، ہتھنی کنڈ بیراج سے فی گھنٹہ تقریباً 46,968 کیوسک اور وزیرآباد سے 44,970 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

’تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ’ایک اہلکار نے بتایا اور کہا کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے‘۔

بھارت میں پرانا ریلوے پل ندی کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی خطرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم نگرانی کا مقام ہے۔ دہلی میں پانی کے لیے انتباہی نشان 204.50 میٹر جبکہ خطرے کا نشان 205.33 میٹر مقرر ہے۔ پانی کی سطح 206 میٹر تک پہنچنے پر لوگوں کی نقل مکانی شروع کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت، پاکستان میں ریکارڈ سیلاب، 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر، 15 افراد جاں بحق، 2 فوجی جوان بھی شہید

فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اوپری علاقوں سے چھوڑا گیا پانی عام طور پر 48 سے 50 گھنٹوں میں دہلی پہنچتا ہے۔ تاہم، اس وقت معمولی اخراج بھی پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے، جس سے حکام کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نشبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *