افواج پاکستان اور ریاست کے خلاف گھٹیا پروپیگینڈا چلانے والا “بابا کوڈا” دم دبا کے بھاگ گیا

افواج پاکستان اور ریاست کے خلاف گھٹیا پروپیگینڈا چلانے والا “بابا کوڈا” دم دبا کے بھاگ گیا

آزاد ڈیجیٹل کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود ایک ملک دشمن اکاؤنٹ “بابا کوڈا” بالآخر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ طویل عرصے سے ریاستِ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف مسلسل گھٹیا اور زہریلا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق اس اکاؤنٹ نے گزشتہ چند ماہ میں ایسی متعدد متنازعہ اور اشتعال انگیز پوسٹس کیں جن پر نہ صرف عوام بلکہ مذہبی حلقوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ مختلف طبقات نے اس بات پر تشویش ظاہر کی تھی کہ یہ جعلی اور گمنام اکاؤنٹس پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ ایسے بیشتر اکاؤنٹس بظاہر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں اور عمران خان کا نام استعمال کر کے فالورز اکٹھے کرتے ہیں۔ تاہم اصل مقصد ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائبرکرائمز میں ملوث افراد کا گھیرا تنگ، این سی سی آئی اے کو نئے اختیارات مل گئے

باخبر ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بابا کوڈا نامی اکاؤنٹ مبینہ طور پر علیمہ خان کے بیٹوں شہریز اور شیر شاہ کی گرفتاری کے بعد مشکوک سرگرمیوں سے جڑا رہا۔ دونوں کی گرفتاری کے بعد اکاؤنٹ کچھ دن غیر فعال رہا لیکن آج صبح یہ اکاؤنٹ مکمل طور پر ڈی ایکٹیویٹ اور بند ہو گیا۔

سائبر ماہرین کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کی بندش اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن عناصر سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ریاستی ادارے اور عوام مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر خواہ کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں، بالآخر بے نقاب ہو کر انجام کو پہنچتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *