دریائے چناب میں شدید سیلاب، جھنگ اور ملتان میں صورتحال سنگین، 275 دیہات زیر آب

دریائے چناب میں شدید سیلاب، جھنگ اور ملتان میں صورتحال سنگین، 275 دیہات زیر آب

دریائے چناب میں آنے والا خوفناک سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھنگ کے 135 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، جبکہ متعدد افراد گھروں میں محصور ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرگودھا روڈ بھی 2 سے 3 فٹ پانی میں ڈوب جانے کے باعث آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق آج شام تک 10 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان سے گزرے گا، جس سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہوں گے۔ گوجرانوالہ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں بارش کے باعث سیلابی پانی میں مزید اضافہ ہوا، جس سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب ملتان میں بھی صورتحال سنگین ہے، تحصیل شجاع آباد کی زمینوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں 140 دیہات پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ’یامنا ندی‘  کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا، نئی دہلی میں سیلاب کا خطرہ،  ہائی الرٹ جاری

مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں ایکڑ پر موجود فش فارمز کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ نقصان کے پیشِ نظر فش فارمرز نے مچھلی کے تالاب خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *