مودی کے ساتھ کشیدہ تعلقات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا

مودی کے ساتھ کشیدہ تعلقات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے کواڈ سمٹ کے لیے اپنا طے شدہ دورۂ بھارت منسوخ کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اطلاعات کے مطابق حالیہ مہینوں میں ٹرمپ اور مودی کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔

امریکی اخبار میں شائع رپورٹ ’’نوبل انعام اور ایک تلخ فون کال: ٹرمپ مودی تعلقات کیسے بگڑے؟‘‘ کے مطابق، ٹرمپ کے شیڈول سے واقف افراد نے بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو یہ بتانے کے بعد کہ وہ اس سال کے آخر میں کواڈ سمٹ کے لیے بھارت جائیں گے، اب امریکی صدر کا خزاں میں دورے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بھارت پر ٹیرف: دہائیوں پرانے امریکا، بھارت تعلقات آزمائش کا شکار، چین سے قربتیں بڑھنے کا امکان

واضح رہے کہ بھارت رواں سال کے آخر میں کواڈ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل جنوری میں ٹرمپ انتظامیہ نے کواڈ وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی تھی، جو ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے ایک دن بعد منعقد ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *