پنجاب میں سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا شکار،جلدی امراض ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

پنجاب میں سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا شکار،جلدی امراض ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، اور ناکافی انتظامات کی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں جلدی امراض سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں کھلے آسمان تلے متاثرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، جہاں بچوں میں خارش اور دیگر امراض سامنے آ رہے ہیں، بچوں کے لیے دودھ بھی دستیاب نہیں، اور مائیں خالی فیڈر میں پانی ڈال کر بچوں کو پلا رہی ہیں، جس سے بچوں کو الٹیاں آ رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :دریائے چناب میں شدید سیلاب، جھنگ اور ملتان میں صورتحال سنگین، 275 دیہات زیر آب

چوہنگ کے ایک ریلیف کیمپ میں 2 ماہ کے شیر خوار کے آنکھوں سے خون آ رہا ہے، جبکہ خواتین کو بھی جلدی بیماریوں کا سامنا ہے، متاثرہ ماؤں کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا، جس کی وجہ سے ادویات بھی اثر نہیں کر رہیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ روزگار کے لیے ان کا ایک رکشہ بھی پانی میں ڈوب کر خراب ہوگیا، جس سے ان کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *