تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دے گی یا نہیں؟بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دے گی یا نہیں؟بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ وہ سینیٹ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے رہے۔

 نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، جبکہ سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اس وقت کوئی استعفیٰ پیش نہیں کیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کے کسی رکن کے ساتھ فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ سے متعلق عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے اب تک 25 ممبران نے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ باقی ارکان پیر تک اپنے استعفے جمع کرا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفے دینا مشکل فیصلہ تھا، وہ مذاکرات کے حامی ہیں مگر دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 91 نشستوں میں سے کئی ارکان کو نااہل کر کے تعداد 76 تک محدود کر دی گئی ہے، اور انہیں جلسے یا ریلیاں کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *