پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ان کے استعفیٰ کی پیشکش پر عمران خان نے اتفاق نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق سیاسی کمیٹی کی آج شام دوبارہ میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام عمران خان نے دوبارہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔