سیلاب زدہ پنجاب میں شدید بارش،پانی کی سطح میں اضافہ، متاثرہ علاقوں میں زندگی متاثر

سیلاب زدہ پنجاب میں شدید بارش،پانی کی سطح میں اضافہ، متاثرہ علاقوں میں زندگی متاثر

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، لاہور میں راوی پل، مال روڈ، گلبرگ، ڈیوس روڈ اور گڑھی شاہو سمیت کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی، جس سے پہلے سے سیلاب زدہ سڑکوں پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، چوہنگ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی  بھی زیرِ آب ہے۔

چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب اور نارووال میں نشیبی علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں، جہلم میں ندی نالوں کے بپھرا ہونے کے بعد کئی مقامات پر پانی آبادیوں تک پہنچ گیا ،ایک  مدرسے کی چھت پر پھنسے بچوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا شکار،جلدی امراض ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

پنجاب کے دریاؤں میں بھی سیلابی صورت حال برقرار ہے، دریائے چناب پر 1169، دریائے راوی پر 478، اور دریائے ستلج پر 391 موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوا، جہاں 180 دیہات زیرِ آب آ گئے۔

متاثرہ افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوئے،متاثرین نے کھانے پینے اور بنیادی امداد کے لیے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *