مریم نواز شدید بارش میں قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گئیں،متاثرین سے خیریت دریافت کی

مریم نواز شدید بارش میں قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گئیں،متاثرین سے خیریت دریافت کی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شدید بارش کے دوران قصور کے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے قصور کے علاقے شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپ کا جائزہ لیا اور وہاں موجود متاثرین کی خیریت دریافت کی۔

اس دوران سیلاب زدہ گاؤں گٹی کلنجر سے کشتی کے ذریعے آنے والے متاثرہ خاندانوں کا انہوں نے خود استقبال کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ایک بچے کو گود میں اٹھا کر ماں کے حوالے کیا اور ریسکیو بوٹس سے آنے والی خواتین سے بھی ان کے حالات پوچھے۔

انہوں نے سیلاب زدگان کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،مریم نواز کی موجودگی کے دوران مویشیوں سے لدی بڑی کشتیاں بھی ریلیف کیمپ تک پہنچ گئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *