اربوں صارفین کے اکاؤنٹس غیرمحفوظ،گوگل الرٹ

اربوں صارفین کے اکاؤنٹس غیرمحفوظ،گوگل الرٹ

گوگل نے جی میل صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروہ بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سائبر حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں نقب لگانے کے بعد شروع ہوئے، جس کے نتیجے میں گوگل سروسز استعمال کرنے والے صارفین مزید خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :گوگل پر سائبر حملہ ، 2.5 ارب جی میل اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر

جی میل اور گوگل کلاؤڈ دنیا بھر میں تقریباً ڈھائی ارب لوگ استعمال کر رہے ہیں، گوگل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں اور سکیورٹی کے مؤثر اقدامات اختیار کریں۔

یاد رہے کہ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پہلی بار ان حملوں کی نشاندہی جون میں کی تھی جبکہ اگست میں کمپنی نے تصدیق کی کہ بعض صارفین کے پاس ورڈ افشا ہونے کے باعث متعدد کامیاب دراندازیاں واقع ہوئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *