اسلام آباد، پنجاب آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال میں شدت آنے کا خدشہ

اسلام آباد، پنجاب آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال میں شدت آنے کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 3 ستمبر کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے پہلے سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ خطرات بڑھا سکتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بارشوں کا نیا اسپیل، کہاں کہاں بارش، فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارشوں کے نتیجے میں صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
محکمے نے مزید بتایا کہ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں دریاؤں میں تیز بہاؤ اور مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے جس سے قریبی علاقے خطرے میں آ سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں یا پلوں کے قریب جانے سے احتیاط کریں کیونکہ اچانک پانی کے ریلے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آئندہ تین سے چار روز میں مزید بارشیں متوقع،چیئر مین این ڈی ایم اے نے خبردارکردیا

مقامی انتظامیہ کو بھی نکاسی آب کے لیے مشینری اور پمپ تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے،دوسری جانب آزاد کشمیر کے لیے بھی اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وادی نیلم، مظفرآباد، باغ، حویلی اور کوٹلی میں نشیبی علاقوں میں سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،این ڈی ایم اے نے عوام اور اداروں دونوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *