ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب کا قرض ادا کر دیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب کا قرض ادا کر دیا

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کے قرضوں کی واپسی کر دی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ نے 30 جون 2025 کو 500 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کیا تھا، جبکہ صرف دو ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے مزید 1,133 ارب روپے کی واپسی کر دی۔ اس طرح اسٹیٹ بینک کے قرض کی مجموعی ادائیگی 1,633 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض دے گا، 2 فیصد سود ہوگا،مدت 10 سال کی ہوگی

اس سے قبل رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں وزارت خزانہ نے مقامی تجارتی مارکیٹ سے حاصل کردہ 1,000 ارب روپے کا قرض واپس کیا تھا، جو ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق ایک سال سے بھی کم عرصے میں مرکزی بینک اور کمرشل اداروں دونوں کو مجموعی طور پر 2,600 ارب روپے سے زائد قرض واپس کر دیا گیا ہے جو پاکستان کے مالیاتی سفر میں ایک تاریخی اور فیصلہ کن سنگِ میل ہے۔

editor

Related Articles