بارشوں اور سیلاب کے باعث تعلیمی سرگرمیاں درہم برہم ہو گئیں، پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لئے بند کر دیں۔
صوبہ بھرمیں بارشیں اور سیلابی صورتحال سے پنجاب یونیورسٹی کے لاہور میں واقع کیمپس کے ساتھ دوسرے شہروں میں بنے کیمپس میں بھی تعلیمی سرگمیاں جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ سٹاف اور سٹوڈنٹس کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کلاسز لینا مشکل ہو رہا ہے۔ سٹوڈنٹس اور سٹاف کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آج پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ پنجاب میں کلاسز ایک ہفتہ کیلئےملتوی کر دی گئی ہیں، پنجاب یونیورسٹی میں یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک زیرو ویک ہو گا، یکم ستمبر سے 7 ستمبر کے دوران ہاسٹلز میں الاٹمنٹ کا کام جاری رہے گا۔
یونیورسٹی میں باقاعدگی سے کلاسز کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا، اس سے پہلے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ داخلے اور دیگر انتظامی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔