صبح کا ناشتہ ترک کرنے سے کون سی خطرناک بیماری لاحق ہوتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق سامنے آگئی

صبح کا ناشتہ ترک کرنے سے کون سی خطرناک بیماری لاحق ہوتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق سامنے آگئی

محققین نے ایک نئی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ صبح کے وقت ناشتہ ترک کرنے سے ہڈیوں کا خطرناک عارضہ ’آسٹیوپوروسس‘ لاحق ہو جاتا ہے جس سے ہارمونز میں عدم توازن اور ہڈیاں انتہائی کمزور ہو جاتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ناشتہ صحت کے لیے نہایت ضروری ہے، نئی ریسرچ کے مطابق ناشتہ ترک کرنے سے آسٹیوپوروسس کا عارضہ لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ صبح کا ناشتہ ترک کرنا آپ کو بھوکا رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی ہڈیوں کو انتہائی کمزور کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بے ہنگم شور آپ کی صحت کو کیا کیا نقصان پہنچا سکتاہے؟، ماہرین نے بتا دیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ باقاعدگی سے صبح کا ناشتہ ترک کرنا زیادہ تیزی کے ساتھ آپ کی ہڈیوں کو کو کمزور کرتا ہے اور ’آسٹیوپوروسس‘ عارضے کے خطرات کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ناشتے میں عام غذائیں جیسے دودھ، دہی، انڈے،کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم غذائی اجزا ہیں۔ اگر جسم کو صبح کے وقت مناسب غذائیت نہیں ملتی ہے، تو جسم میں ہارمونز سائیکل میں خلل پڑتا ہے، جس سے ہڈیوں کے کمزور ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ماہرین نے یہ بھی جانا کہ ناشتہ چھوڑنے سے جسم میں تناؤ ہارمونز، کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔  کولیسٹرول کی سطح ہڈیوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے، جس سے ہڈیوں کے طویل مدت کے لیے مسائل  کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ اکثر بعد میں کیلشیم اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ٹوٹنے والی ہڈیوں اور فریکچر کے زیادہ امکانات کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کمپنیوں کی زہریلی برآمدات، مصالحہ جات، ادویات عالمی صحت کیلئے خطرہ قرار

ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ دن کی شروعات کیلشیم سے بھرپور غذاؤں جیسے ڈیری مصنوعات، میوے یا مضبوط اناج کے ساتھ پروٹین سے بھرپور غذاؤں سے کریں۔ یہاں تک کہ ہلکا، ناشتہ بھی ہڈیوں کی مضبوطی اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *