لیسکو میں بجلی چوری چھپانے اور اووربلنگ کرنے کا نیا فارمولا سامنے آ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے فارمولے کے تحت سولر سسٹم لگوانے والے صارفین سے بلوں کی مد میں بڑے پیمانے پر فراڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ان کے ایکسپورٹ یونٹس غائب کر کے لاکھوں روپے کے بلز بھجوا دیئے گئےہیں۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کے بلوں میں امپورٹ یونٹس کی ریڈنگ شائع کر دی گئی،صارفین نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم پر کنکشن حاصل کئے، بائی ڈائریکشنل میٹر نصب کر کے صارفین کو امپورٹ و ایکسپورٹ کی بنیاد پر بلنگ ہونا تھی لیکن لیسکو نے لائن لاسز کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے صرف امپورٹ ہونیوالے یونٹس پر بلنگ کی اس طرح امپورٹ ہونیوالے یونٹس پر بلنگ کر کے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔
نیپرا نے صارفین کو سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کے لائسنس دے رکھے ہیں،لیسکو نے بھی 25 کلوواٹ تک منظور شدہ لوڈ پر صارفین کو جنریشن لائسنس دیئے ہوئے ہیں۔