قومی کرکٹر آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جرسی پہننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
آصف علی نے اپنے پیغام میں مداحوں، ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کلب اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
— Asif Ali (@AasifAli45) September 1, 2025

