ہزاروں آسٹریلوی شہری بھارتی تارکین وطن کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

ہزاروں آسٹریلوی شہری بھارتی تارکین وطن کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

آسٹریلیا کے ہزاروں شہری اپنے ملک میں موجود بھارتی تارکین وطن کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، “مارچ فار آسٹریلیا” ریلیوں نے بھارتی نژاد باشندوں کے خلاف  مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں امیگریشن مخالف ریلیاں نکالی گئیں، مظاہروں کے لیے پروموشنل مواد کے ساتھ بھارتی تارکین وطن کو نشانہ بنایا گیا، تاہم آسٹریلوی حکومت نے ان واقعات کو نفرت پھیلانے اور نئے نازی یعنی نو نازیوں سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ “مارچ فار آسٹریلیا” سے منسوب ریلیوں میں خاص طور پر بھارتی نژاد باشندوں کو نشانہ بنایا گیا، جو اب آبادی کا تین فیصد سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

ریلی میں بتایا گیا کہ “پانچ سالوں میں ہندوستانی تارکین وطن گزشتہ سو سالوں میں یونانیوں اور اطالوی تارکین وطن سے کہیں زیادہ آئے ہیں۔ یہ کوئی معمولی ثقافتی تبدیلی نہیں ہے، یہ صرف ایک ملک سے ہے جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں جبکہ ہجرت کا ثقافتی اثر ہوتا ہے، آسٹریلیا کوئی اقتصادی زون نہیں ہے جس کی بین الاقوامی مالیات سے فائدہ اٹھایا جائے”۔

پروموشنل مواد پر مشتمل ایک پری ایونٹ فیس بک پوسٹ نے بتایا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتیوں کی تعداد 2013 سے 2023 تک دگنی ہو کر تقریباً 845,800 تک پہنچ گئی ہے۔

مارچ فار آسٹریلیا کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہجرت نے “ان بانڈز کو پھاڑ دیا ہے جس نے ہماری کمیونٹیز کو اکٹھا کیا تھا۔‘‘ اس دوران پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، پولیس کو لاٹھی اورآنسو گیس وغیرہ کا استعمال کرنا پڑا، جبکہ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور دو اہلکار زخمی ہوئےہیں۔

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی، میلبرن، کینبرا اور دیگر میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں، سڈنی میں، 5,000 سے 8,000 کے قریب لوگ قومی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *