تین ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تین ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یو اے ای کے خلاف میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور حارث روف ٹیم میں واپس آ گئے ہیں جبکہ حسن علی اور سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو کئی میچز جتوانے والے قومی کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *