Skip to content
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور
Home - آزاد کاروبار - سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور
پاور ڈویژن کے مطابق باقی علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے اور بحالی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
دوران ٹریڈنگ 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 50 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔