جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی، وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ

جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی، وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلوں کی کٹائی کا دھندہ بند کردیا ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ عظیم دوم میں جاپان پر فتح کی یادگاری تقریب، چینی صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے  کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لیے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو عمل درآمد یقنی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ جنگلات کے تحفظ، جنگلی حیات کے فروغ اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی کا فیصلہ ماحولیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کی بقا کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں سیلاب، پاک فوج کا جھنگ،چنیوٹ اور ساہیوال میں ریسکیو آپریشن جاری

یہ پالیسی نہ صرف ماحولیاتی توازن بحال رکھنے میں مدد دے گی، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز مستقبل کی بنیاد بھی رکھے گی۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ صرف قانون سازی ہی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی ممکن ہو سکے۔

editor

Related Articles