48 ممالک کے شہریوں کو چین نے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی؟ فہرست جاری

48 ممالک کے شہریوں کو چین نے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی؟ فہرست جاری

چین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دی جائے گی۔ یہ سہولت ستمبر 2025 سے نافذ ہوگی، جس کا مقصد سیاحت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔

چینی حکومت کی جاری کردہ فہرست میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں، جن میں فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، آئرلینڈ، پرتگال، ہالینڈ، بیلجیئم، لکسمبرگ، آسٹریا، یونان، ہنگری، سوئٹزرلینڈ، ناروے، فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، سلوواکیہ، سلووینیا، رومانیہ، کروشیا، مالٹا اور قبرص شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی قریبی ریاستیں موناکو، اینڈورا اور لیختنسٹائن کو بھی اس سہولت میں جگہ دی گئی ہے۔

یورپ کے بعد ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک جیسے جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، برونائی، سعودی عرب، کویت، بحرین اور عمان کو بھی ویزا فری انٹری دی گئی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جبکہ لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے کو بھی یہ رعایت دی گئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ روس کو بھی پہلی مرتبہ اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے، جسے چین اور روس کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا، چین کی وزارت خارجہ نے ایس سی او اجلاس سے متعلق بیان مودی کا نام لکھنا تک گوارا نہ کیا

پاکستانی شہریوں کے لیے یہ اعلان حیران کن سمجھا جا رہا ہے کیونکہ پاک-چین تعلقات کو “آہنی دوستی” کہا جاتا ہے اور دونوں ممالک سی پیک جیسے بڑے منصوبوں میں قریبی شراکت دار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم چینی حکومت نے اس بارے میں کوئی واضح عندیہ نہیں دیا۔

چین کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی سمجھا جا رہا ہے، جس کے ذریعے چین اپنی سیاحت اور معیشت کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *