اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پبلک سیکٹر گورننس میں بہتری سمیت احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیئے ملک بھر میں بیوروکریٹس کی ٹریننگ و تربیت عالمی معیار کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیوروکریٹس کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہےاس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تربیت اداروں کی عالمی تنظیم برائے اسٹینڈرائزیشن کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے اچھی شہرت کی حامل فرمز سے ٹینڈرز طلب کر لیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول بیوروکریٹس کے تربیتی اداروں میں ISO , 21001 کے معیار کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک سیکٹر گورننس کی میں بہتری سمیت احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بولیاں لگانے کے لیے دستاویزات پیپرا قواعد کے مطابق 22 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سول بیوروکریٹس کی پیشہ ورانہ استطاعت بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔