فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے 13افسران کو گرفتار کیا ہے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے لیئے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔1,909 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں اپ لوڈ ہیں، جن میں 103 جعلی طریقے سے شامل کی گئی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں ہیں،ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کر لی ہے۔ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو 9 جولائی کو معطل کیا گیا۔
ایف بی آر کی درخواست پر جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے، کسٹمز و انٹیلی جنس کے افسران شامل ہیں۔ایف آئی اے نے ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتاریاں کر لیں۔
،کسٹمز انفورسمنٹ نےاب تک 7 مقدمات درج کر لئے ہیں، 13 گرفتاریاں کر چکی ہے۔ایف بی آر کےمطابق ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کی نشاندہی اور کارروائی جاری رہے گی۔