شدید بارشوں کی پیش گوئی،این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا الرٹ

شدید بارشوں کی پیش گوئی،این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا الرٹ

ملک بھر میں 7 سے 10 ستمبر تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 6 ستمبر کو بھارت سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

پنجاب میں بارشیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاول نگر، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور ڈی جی خان میں تیز اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد و شمالی علاقہ جات

اسی دوران اسلام آباد  راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، گجرات اور حافظ آباد میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

سندھ میں موسلادھار بارشیں

سندھ میں 6 سے 9 ستمبر تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،متاثرہ اضلاع میں تھرپارکر، مٹھی، بدین، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد، ٹنڈو جام، مٹیاری، جامشورو، کراچی، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی شامل ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، نیلم ویلی، حویلی، باغ، پونچھ اور سدھنوتی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر اثرات

ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اور دیگر اہم راستوں پر رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں، متاثرہ راستوں میں تورغر روڈ (120 کلو میٹر)، بٹگرام روڈ (140 کلو میٹر)، شانگلہ روڈ (160 کلو میٹر)، لوئر کوہستان روڈ (180 کلو میٹر)، تتا پانی روڈ (320 تا 360 کلو میٹر)، گلگت روڈ (400 تا 420 کلو میٹر) اور ہنزہ، روندو، اسکردو و چترال کے مقامات شامل ہیں۔

ہدایات

پہاڑی علاقوں میں مقیم یا سفر کرنے والے افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں کو ریڈیو، ٹی وی اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے بروقت معلومات لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام سول و عسکری ادارے رابطے میں ہیں، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور عوام کو مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *