پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کمانڈ اور اسٹاف کی مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ ائیر کموڈور سے متعلق فیک نیوز الرٹ کی حقیقت بے نقاب

اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں،انہوں نے جہازوں کی کمان کے علاوہ بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی قیادت بھی کی ہے۔

کموڈور احمد حسین نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان بہتر روابط اور شفافیت قائم رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *